مستحاضہ عورت کا قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا
Question
مستحاضہ عورت کے لیے قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
Answer
استحاضہ ایسی حالت کو کہتے ہیں جس میں عورت کو اس کے ماہانہ ایام کے علاوہ اور نفاس کے علاوہ خون آتا ہے۔ مستحاضہ کے لیے حیض والی عورت کے احکام ثابت نہیں ہوتے، بلکہ یہ حدثِ اصغر (بے وضو ہونا) ہے۔ اس لیے مستحاضہ کے لیے قرآن پڑھنا جائز ہے، اور اگر وہ وضو کر لے تو اس کے لیے کاغذ والے قرآنِ مجید کو چھونا بھی جائز ہے۔