بینکوں کے منافع
Question
بینکوں کے منافع سے فائدہ اٹھانے کے جواز کے اسباب کیا ہیں؟
Answer
دار الإفتاء مصریہ نے بینکوں کے منافع سے فائدہ اٹھانے کو جائز قرار دیا ہے، اور دار الافتاء کا کئی دہائیوں سے یہی فتوی ہے؛ کیونکہ یہ منافع جات تمویلی معاہدات سے حاصل ہوتے ہیں جو فریقین کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔۔ اس کے چند اسباب ہیں:
1. قاعدہ یہ ہے کہ نئے معاہدے ایجاد کرنا جائز ہے بشرطیکہ ان میں دھوکہ دہی یا ضرر نہ ہو، اور بینکوں کے معاہدات اس قاعدے میں آتے ہیں۔
2. یہ مسئلہ ظاہر کرتا ہے کہ بینکوں کی سرگرمیوں سے ملک کے عمومی اور افراد کے خصوصی مفادات حاصل ہوتے ہیں، اس لئے کہ بینک ہی اقتصادی نظام کو منظم کرتے ہیں، مالیاتی مارکیٹ اور افراط زر کی شرحوں کو کنٹرول کرتے ہیں، اور صنعتی، تجارتی، اور دیگر سرگرمیوں کے لئے مالی معاونت فراہم کرتے ہیں۔
3. مصری بینکنگ قانون نمبر 88 برائے 2003ء اور اس کی 2004ء میں جاری کی گئی تنفیدی شق نے یہ واضح کیا ہے کہ بینک اور صارف کے درمیان تعلق سرمایہ کاری اور تمویل کا ہوتا ہے، نہ کہ قرض کا۔