قرآنِ مجید میں سے کسی حصے کا انکار...

Egypt's Dar Al-Ifta

قرآنِ مجید میں سے کسی حصے کا انکار کرنا

Question

ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے جو اسلام کا دعویٰ کرے، پھر ایسے الفاظ کہے یا ایسے عقائد رکھے جو اسلام کے مخالف ہوں، یا قرآن کریم کی کسی نص کا انکار کرے، خواہ وہ اصول ہو یا اخبار؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ ومن والاہ وبعد؛ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جو شخص دل سے ایمان لائے، زبان سے کلمہ شہادت کہے، اور اس سے مطلوب اعمال پر عمل کرے، وہ دنیا میں مسلمان شمار ہوگا اور آخرت میں اجر کا مستحق ہوگا۔ لیکن اگر وہ ان بنیادی اصولوں سے انکار کرے؛ یعنی زبان سے ایسے الفاظ کہے جو اس کے ما فی ضمیر کے خلاف ہوں یا ایسا عقیدہ رکھے جو اس کے ایمان کے مخالف ہو، تو وہ منافق ہوگا۔ ابن جریج نے اس کے بارے میں فرمایا ہے: 'منافق وہ ہے جس کا قول اس کے عمل کے خلاف ہو، جس کا باطن اس کے ظاہر کے مخالف ہو، جس کے مدخل اس کے مخرج کے برعکس ہو، اور جس کی موجودگی اس کی غیر موجودگی سے مختلف ہو (یعنی لوگوں کے سامنے کچھ کہتا ہو اور بعد میں اس کے برعکس)۔' اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "یقیناً منافق لوگ دوزخ کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے اور تم ان کے لیے کوئی مددگار نہ پاؤ گے"۔ (النساء: 145) یہ بات مسلم ہے کہ قرآن کریم اللہ تعالی کی طرف سے رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا اور اللہ نے اسے تبدیلی اور تحریف سے محفوظ رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "بیشک ہم نے ہی اس ذکر (قرآن مجید) کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔" (سورۃ الحجر: 9)۔ تو جو شخص اس میں سے کسی آیت یا کسی حصہ کا انکار کرے، اس نے اللہ اور اس کے رسول کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اسے پڑھتے ہیں جیسا اس کے پڑھنے کا حق ہے، وہی لوگ اس پر ایمان لاتے ہیں، جو اس سے انکار کرتے ہیں وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔" (سورۃ البقرہ: 121) 

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas