اپنے نفس کو فتنوں سے محفوظ رکھنے کا طریقہ
Question
میں اپنے نفس کو کیسے سنواروں اور اس دور کے فتنوں سے اسے کیسے محفوظ رکھوں؟
Answer
الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد؛ فتنوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے آپ کو نفس و شیطان کی چالوں سے محفوظ رکھنے کے لیے انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار اور مخلص بندہ بننے کی کوشش کرے، ہر معاملے میں اس سے مدد طلب کرے، اسی پر توکل کرے، اور عبادت و نیکی کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو جائے، پھر بھی اپنے نفس پر کبھی غرور نہ کرے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَمَنْ يَعْتَصِمْ بِاللَّهِ فَقَدْ هُدِيَ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ﴾ ترجمہ: اور جو شخص اللہ (کے دین) کو مضبوطی سے پکڑلے تو یقینا اسے سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی گئی۔ [آل عمران: 101]۔
اور نفس کی اصلاح اور اس کے تزکیے میں مدد دینے والی اشیاء میں یہ امور میں شامل ہے: اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکر کرنا، اس سے محبت اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کو دل میں مضبوط کرنا، قرآن کریم کی تلاوت اور اس پر غور و فکر کرنا، دین میں فہم حاصل کرنا، نیک اور صالح لوگوں کے ساتھ رہنا، فرائض کی ادائیگی میں کوشش کرنا اور تمام معاصی خصوصاً کبیرہ گناہوں سے پرہیز کرنا، نفس کا محاسبہ کرنا، اور استقامت سے مایوس نہ ہونا چاہے انسان گناہوں میں مبتلا ہو یا اس سے یہ گناہ بار بار سرزد ہو رہے ہوں؛بلکہ اللہ کی بخشش اور اس کی مغفرت پر اچھا گمان رکھے، گناہ کو فوراً چھوڑ دے اور توبہ کی تجدید کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ﴾ ترجمہ: "جو کتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھیں اور نماز قائم کریں، یقیناً نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے، بیشک اللہ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے، تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے اللہ خبردار ہے۔" [العنكبوت: 45]۔
اور جو کچھ اوپر بیان کیا گیا ہے، اس سے سوال کا جواب واضح ہو جاتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
Arabic
Englsh
French
Deutsch
Pashto
Swahili
Hausa
