تبلیغی جماعت کا دعوت کے لئے نکلنا

Egypt's Dar Al-Ifta

تبلیغی جماعت کا دعوت کے لئے نکلنا

Question

ت سال ٢٠٠٥ء مندرج استفتاء پر ہم مطلع ہوئے، جس میں مندرجہ ذیل سوال وارد ہے.

تبلیغی جماعت کے ساتھ تبلیغی مقصد کے لئے نکلنے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ جیسا کہ تبلیغی جماعت برائے دعوت نکلا کرتی ہے، کیا یہ عمل بدعت میں شامل ہے؟.

Answer

اس طرح کا نکلنا اس شخص کے لئے جائز ہے جو اللہ تعالی کی طرف دعوت دینے کا اہل ہو اور لوگوں کے ساتھ نرمی کا سلوک کر سکتا ہو نیز دعوت دینے میں حکمت اور اچھی نصیحت جیسے اوصاف سے آراستہ ہو اور ان کے ساتھ الفت و محبت اور رحم و کرم جیسے اخلاقی اوصاف سے بھی متصف ہو اور یہ اچھی طرح جانتا ہو کہ کس چیز کا حکم دینا ہے اور کس چیز سے منع کرنا ہے، اس کے علاوہ اپنے اہل و عیال کے حقوق کا بھی خیال کرے. واضح رہے کہ اس میں جو چار دن یا چالیس دن یا اس کے علاوہ دن مقرر کرنے کا مسئلہ ہے یہ صرف ایک تنظیمی معاملہ ہے اس کا بدعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر ان لوگوں کا اس بارے میں کوئی اور اعتقاد نہ ہو تو!.

باقی اللہ بزرگ و برتر زیادہ بہتر جاننے والا ہے
 

Share this:

Related Fatwas