وزن کے اعتبار سے قربانی کے جانور خر...

Egypt's Dar Al-Ifta

وزن کے اعتبار سے قربانی کے جانور خریدنے کا حکم

Question

رد ہوئے۔ فتوی نمبر ٥ بابت سال ٢٠٠٤ مندرج استفتاء پر ہم مطلع ہوئے جو حسب ذیل سوال پر مشتمل ہے:

ہم آپ سے دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ وزن کے اعتبار سے عید کی قربانی خریدنے کا کیا حکم ہے، یعنی اگر قربانی کے جانور کو وزن کیا جائے اور اس کے وزن کے مطابق کیلو گرام کے حساب سے قیمت متعین کر کے خریدی جائے؟، واضح رہے کہ کاغذی کرنسی میں ایک کیلو گرام کی قیمت پہلے ہی سے مقرر ہے. اور یہ بھی معلوم رہے کہ ہمارے شہر میں یہ مشہور ہے کہ قربانی کا جانور وزن کے حساب سے یا وزن کی قیمت کے لحاظ سے نہیں خریدنا چاہئے. اللہ تعالی آپ کو ہماری طرف سے جزائے خیر عطا فرمائے.

Answer

قربانی کے جانور کو وزن کے اعتبار سے خریدنے میں یا کیلو کے حساب سے اس کی قیمت ادا کرنے میں شرعی طور پر کوئی ممانعت نہیں ہے ، اسی طرح ترازو کی اجرت دینے میں بھی کوئی ممانعت نہیں ہے، امید ہے کہ مذکورہ بالا بیان جواب جاننے کے لئے کافی ہو.

و الله تعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas