عورتوں کو مردوں کے ساتھ دفن کرنا
Question
کیا عورتوں کو مردوں کے ساتھ ایک ہی قبر دفن کرنا جائز ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد: بغیر اشد ضرورت کے عورتوں کو ایک ہی قبر میں مردوں کے ساتھ دفن کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر ایسی اہم ضرورت ہو کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہ ہو تو اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ دونوں کے درمیان مٹی کے ساتھ آڑ بنائی جاۓ اور مرد کو عورت پر اس طرح مقدم کیا جاۓ کہ اگے مرد کو رکھا جاۓ اور اس کے پیچھے عورت کو رکھا جاۓ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.