ٹریننگ والے کتوں کو چھونے اور انکے ...

Egypt's Dar Al-Ifta

ٹریننگ والے کتوں کو چھونے اور انکے لعاب کا حکم

Question

سیکیورٹی اور دیکھ بھال کیلئے کتوں کو ٹریننگ دینے والا ادارہ ملکی سطح پر وطنِ عزیز اور اہل وطن کی خاطر بہت سی خدمات سرانجام دے رہا ہے اور اس میں ٹریننگ یافتہ کتوں کا استعمال کرتا ہے، کیونکہ ان کی سونگھنے کی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ کتے کے لعاب کے پاک یا ناپاک ہونے کے بارے میں شرعی حکم بیان فرمائیں؟ 

Answer

جواب: الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! شرعا یہ بات مسلم ہے کہ کتے کا لعاب نجس ہے اور جس چیز میں کتا منہ ڈال دے اسے سات بار دھونا واجب ہےاورپہلی بار مٹی کے ساتھ دھونا ہو گا؛ اس کی دلیل حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کی حدیث پاک ہے آپ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: '' جب کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کی طہارت یہ ہے کہ اسے سات بار دھویا جاۓ (اور) پہلی بار مٹی کے ساتھ '' ( )
اس کے بال ظاہر قول کے مطابق پاک ہیں اور ان کی نجاست ثابت نہیں ہے؛ اور مالکیہ کہتے ہیں: ہر زندہ چیز پاک ہے اگرچہ کتا ہی کیوں نہ ہو؛ کتا جب تک زندہ ہے راجح قول کے مطابق احناف بھی اس کے " بنفسہ " پاک ہونے کے متعلق مالکیہ سے اتفاق کرتے ہیں؛ اور جہاں تک اس کا خون،لعاب، پسینہ اور آنسو وغیرہ کے ناپاک ہونے کا جو مسئلہ ہے، اس میں احناف کہتے ہیں کہ اس کا لعاب اس کے زندہ ہوتے ہوئے بھی ناپاک ہے جیسے اس کا گوشت اس کے مرنے کے بعد ناپاک ہوتا ہے۔ لیکن مالکیہ کے نزدیک لعاب وغیرہ سب پاک ہیں ۔ اس قاعدے کی وجہ سے کہ ہر زندہ چیز اور اس کی لعاب وغیرہ پاک ہوتا ہے۔ کتے کے لعاب وغیرہ کے ناپاک ہونے کے بارے میں علماء عظام کی یہی آراء ہیں، ان آراء سے جواب معلوم ہو چکا ہے، ان میں سے جس مذہب پر بھی عمل کیا جاۓ صحیح ہوگا۔

والله سبحانه وتعالى اعلم

 

Share this:

Related Fatwas