پیشاب کرنے کے بعد آدھے گھنٹے یا ای...

Egypt's Dar Al-Ifta

پیشاب کرنے کے بعد آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے تک تسلسل بول کا ہونا

Question

سائل کو یہ مرض ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد آدھے گھنٹے یا ایک گھنٹے تک تسلسل بول جاری رہتا ہے اور اسی طرح وضوء یا نماز مکمل ہوجانے کے ایک یا دو گھنٹے بعد تک "مذی " یا " ودی " نکلتی رہتی ہے۔ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! جو حالت سوال میں بیان کی گئی ہے اس کے مطابق، سائل یا تو پیشاب کرنے سے پہلے وضوء کرکے نماز ادا کرلے تاکہ پیشاب کے بعد قطرے نکلنے سے نماز میں حرج نہ ہو، اگر یہ نہیں کر سکتا تو وہ پیشاب کرکے قطرے نکلنے کے وقت تک انتظار کرے؛ پھر وضوء کرکے نماز ادا کرلے۔ اگر جماعت فوت ہو گئی تو بھی اس کے لئے کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن قطرے اگر دوسری نماز کا وقت شروع ہونے تک جاری رہیں تو وہ وضوء کرکے نماز پڑھ سکتا ہے اگرچہ دورانِ نماز بھی قطرے نکلتے وہیں۔
مذی اور ودی کا جو مسئلہ ہے سائل پر واجب ہے کہ ان کے اخرج کی جگہ کو دھو لے، پھر اگر نماز پڑھنا چاہتا ہے تو وضوء کرلے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas