شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر س...

Egypt's Dar Al-Ifta

شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر نکلنا

Question

شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کا گھر سے باہر نکلنے کے بارے میں اسلامی شریعت کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! شریعتِ اسلامیہ نے حقوقِ زوجیت ایک دوسرے کے مقابل بناۓ ہیں؛ جہاں شوہر پر لازم کیا ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق عورت پر خرچ کرے؛ وہیں بیوی پر بھی لازم کیا ہے کہ شوہر کے گھر میں ٹھہری رہے ، اور اس کی اطاعت کرے، جب عورت اپنا حقِ مہر جلدی لے، تو اس کیلئے حکم ہے کہ شوہر کے گھر میں ٹھہرے اور اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے سواۓ ان حالات کے جن میں اس کیلئے نکلنا مباح ہے جیسے ہفتے میں ایک بار والدین کے پاس جانے کیلئے نکلنا، اگر عورت شوہر کے گھر سے نکل گئی اور پھر بغیر کسی عذر کے واپس آنے سے باز رہی تو وہ "ناشزہ " (نا فرمان ) ہوگی جس دن اس نے واپس آنے سے انکار کیا اسی تاریخ سے وہ نفقہ کی حقدار نہیں ہوگی۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas