نوجوانوں کیلئے ملکی قرضے

Egypt's Dar Al-Ifta

نوجوانوں کیلئے ملکی قرضے

Question

ریاست گریجوایشن مکمل کرنے والوں کو روزگار کی بجائے کاروبار کرنے کے لئے قرض دیتا ہے تو اس میں شرعی رائے کیا ہے؟ اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور چارۂ کار نہ ہو تو نوجوان کیا کریں؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! ملک گریجوایشن مکمل کرنے والوں کو کاروبار کرنے کے لئے جو قرض دیتا ہے حقیقت میں یہ ایسے مالی معاہدے ہیں جن میں نوجوان سرمایہ کاری اور اپنی ترقی کیلئے ملکی رقم کے ذریعے " مضاربت " کرتے ہیں۔ یہ صورت اس وقت ہوگی جب ریاست نے پراجیکٹ مالک کے کسی بھی مقررہ اثاثے کو خریدا نہ ہو، اور اگر یہ معاہدے خریداری پر مشتمل ہوں کہ ملک پراجیکٹ مالک کے کچھ اثاچہ جات خریدے گا اور اسے قسطوں پر یہ بھاری قیمت ادا کرے گا تو یہ عقدِ "مرابحہ" ہوگا جو شرعا جائز ہے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas