بیرون ممالک سے آنے والوں کو قربانی...

Egypt's Dar Al-Ifta

بیرون ممالک سے آنے والوں کو قربانی، اوقاف اور صدقات دینا

Question

بیرون ممالک سے آنے پناہ گزینوں کو قربانی کے جانور، اوقاف کا مال اور صدقات دینے کا کیا حکم ہے اور ان لوگوں کو فرض زکاۃ دینے کا کیا حکم ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد ! پناہ گزینوں کو صدقات اور قربانی کے جانور یا ان کا گوشت یا اس جانور کا کوئی حصہ دینا جائز ہے، چاہے وہ مسلمان ہوں یا غیرمسلم۔
اوقاف کی آمدنی میں سے بھی ان کی تعلیم، رہائش، علاج اور اندرون اور بیرون ممالک میں ان کے آنے جانے کیلئے خرچ کرنا جائز ہے۔
اور جو ان میں سے مسلمان ہوں انہیں زکاۃ دینا بھی جائز ہے غیر مسلموں کو نہیں؛ کیونکہ زکاۃ صرف مسلمانوں کے ساتھ خاص ہے اور صرف انہیں کو ہی دی جاسکتی ہے۔
جائز ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اس معاشرتی فرض میں ایک دوسرے سے پہل نہ کی جاۓ بلکہ ہر صاحبِ حیثیت کو چاہیے کہ اس کام میں اپنی حیثیت کے مطابق حصہ ڈال کر اللہ تعالی سے بھلائی اور جزاءِ خیر کا طلبگار بنے۔ اللہ سبحانہ وتعالی سب کے نیک اعمال قبول فرماۓ۔ آمین۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔
 

Share this:

Related Fatwas