ریشم کی قالین پر نماز ادا کرنا
Question
کیا ریشم کی قالین پر نماز ادا کرنا جائز ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! صحیح میں آیا ہے سیدنا حذیفہ بن یمان نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: '' لا تَشرَبوا في آنيةِ الذهبِ والفضةِ، ولا تَلبَسوا الحريرَ والدِّيباج '' یعنی سونے اور چاندی کے برتوں میں نہ پیا کرو اور ریشم اور دیباج نہ پہنا کرو۔ اس حدیث مبارکہ سے واضح ہوگیا کہ ریشم اور دیباج کو پہننا ممنوع ہے، قالین وغیرہ میں انہیں استعمال کرنا نہیں۔
اس بناء پر: ریشم کے قالین پر نماز ادا کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔