مسافر کیلئے نماز میں قصر کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

مسافر کیلئے نماز میں قصر کرنا

Question

 فقهاء عظام السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، و الحمد للہ والصلاة والسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم ۔
ہمارے ہاں نماز میں قصر کرنے کے بارے مختلف آراء پائی جاتی ہیں کیونکہ ہم اپنی رہائش گاہوں سے تقریبا 90 کیلو میٹر دور کام کرتے ہیں، ہم فجر کی نماز کے بعد گھر سے نکلتے ہیں اور مغرب کی نماز کے بعد واپس آتے ہیں، اور روزانہ ایسا ہی ہوتا، یاد رہے کہ ہمارے ڈیوٹی ہفتے کے دن سے لے کر بدھ کے روز تک ہوتی ہے، جمعرات اور جمعہ چھٹی ہوتی ہے۔

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جس کا سفر قصر کی مسافت کو پہنچتا ہو اس کیلئے رباعی ( چار رکعت ) نماز میں قصر جائز ہے اور قصر کی مسافت 81 اکیاسی کیلو میٹر ہے، اور اس کیلئے بھی جس نے کسی دوسرے شہر میں جمہور فقہاء عظام کے نزدیک چار دن سے کم اور امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے نزدیک پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کی نیت کی ہو۔
اس بناء پر: سائل اور اسکے ساتھی جو 90 نوے کیلومیٹر کی مسافت پر کام کرتے ہیں، کیلئے رباعی ( چار رکعت ) والی نمازوں میں ان ایام میں قصر کرنا جائز ہے جن میں کام پر جانے کیلئے سفر کرتے ہیں۔

 

Share this:

Related Fatwas