امام کی جگہ نمازیوں سے بلند ہونا

Egypt's Dar Al-Ifta

امام کی جگہ نمازیوں سے بلند ہونا

Question

 گاؤں میں ایک مسجد بنی ہے جس کی دو منزلیں ہیں، منبر اور محراب دوسری منزل ہر بنایا گیا ہے تو امام دوسری منزل پر ہوتا ہے اور نمازی پہلی اور دوسری دونوں منزلوں پر ہوتی ہے، یاد رہے کہ دوسری منزل پہلی سے بڑی ہے؛ کیا امام کا دوسری منزل پر نماز پڑھانا جائز ہے؟ یا کہ مسجد کا منبر اور محراب دوبارہ نیچے والی منزل پر بنائیں اور اگر ایسا نہ کریں تو کیا نماز باطل ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر پہلی منزل والے نمازی امام کی پیروی کر سکتے ہیں تو ان کی نماز صحیح ہے، امام کا نمازیوں سے اونچی جگہ پر ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے، صحیح یہی ہے کہ مسجد کو اسی حال میں رہنے دیں؛ کیونکہ اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ اگر امام اونچی جگہ پر ہو تو اس کی نماز میں حرج ہوگا۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔

 

Share this:

Related Fatwas