تشھد میں انگلی کو حرکت دینا

Egypt's Dar Al-Ifta

تشھد میں انگلی کو حرکت دینا

Question

تشھد میں انگلی کو حرکت دینے کا کیا حکم ہے؟ ایسا کرنا سنت ہے یا بدعت ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! فقہاءِ عظام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ تشھد کے دوران توحید اور اخلاص پر دلالت کی خاطر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنا سنت ہے، اگرچہ اس بات میں اختلاف ہے کہ کیسے مٹھی بند کی جائے اور کیسے اشارہ کیا جائے، اور اختلاف صرف افضلیت میں ہے نہ کہ جواز میں ہے؛ کیونکہ سنت مطہرہ میں ایک سے زیادہ طریقے وارد ہوئے ہیں۔ اس لئے کسی فقیہ نے کہا ہے کہ انگلی سے صرف اشارہ ہی کافی ہے اور کسی نے کہا اشارے کے ساتھ اسے ہلاتے رہنا بھی مستحب ہے؛ یہ سب اس سنت کے طریقے ہیں جب تک نماز کے خشوع میں میں خلل نہ آئے۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔

 

Share this:

Related Fatwas