بغیر عذر کے نماز میں تاخیر کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

بغیر عذر کے نماز میں تاخیر کرنا

Question

 کیا بغیر عذر کے نماز میں تاخیر کرنا گناہ ہے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! شرعا یہ بات مسلم ہے کہ وقت کا داخل ہونا نماز کی ادائیگی کیلئے شرط ہے، اگر مسلمان نے نماز وقتِ متعین میں ادا کر دی تو اپنا فرض پورا کر دیا، اور بغیر کسی عذر کے نماز کا وقت گزر جانے کے بعد ادا کیا تو گناہ گار ہوگا لیکن اس کی نماز صحیح ہوگی، مالکیہ کے نزدیک تمام نمازوں کو اول وقت میں ادا کرنا مستحب ہو؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: '' أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الصَّلَاةُ فِي أَوَّلِ وَقْتِهَا '' اول وقت میں نماز ادا کرنا سب سے افضل عمل ہے۔ أخرجه الترمذي والطبراني في "الأوسط" واللفظ له.
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas