مسبوق اپنی نماز کیسے پوری کرے؟
Question
جب نمازِ ظہر کیلئے میں مسجد میں گیا تو جماعت پہلے تشہد میں تھی تو میں نے بھی ان کے ساتھ نماز شروع کر دی، اب میرے لئے نماز مکمل کرنے کا کیا طریقۂ کار ہوگا؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! امام کے سلام پھیرے کے بعد آپ کھڑے ہوکر دو رکعتیں پڑھیں گے اور ان میں آپ صرف سورتِ فاتحہ پڑھیں گے، پھر رکوع و سجود کے بعد تشھد اور نبی اکرم ﷺ پر درود پڑھنے کیلئے بیٹھیں گے پھر سلام پھیر دیں گے۔
والله سبحانه وتعالى اعلم۔