مغرب سے پہلے دو رکعت نماز

Egypt's Dar Al-Ifta

مغرب سے پہلے دو رکعت نماز

Question

 کیا نمازِ مغرب سے پہلے دو رکعت نماز ادا کرنا سنت ہے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جی ہاں یہ سنت مؤکدہ ہیں امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: نفل کی دو قسمیں ہیں: ایک قسم وہ ہے جس کی جماعت کروانا سنت نہیں ہے؛ اس قسم میں وہ سنتیں شامل ہیں جو فرض نماز کے ساتھ ادا کی جاتی ہیں اور وہ یہ ہیں: نمازِ فجر سے قبل دو سنتیں۔۔۔۔۔ یہاں تک کہ آپ فرماتے ہیں ایک قول کے مطابق مغرب سے پہلے خفیف دو رکعتیں ادا کرنا، میں کہتا ہوں صحیح قول کے مطابق یہ دو رکعتیں سنت ہیں اور '' صحیح بخاری '' کے مطابق بھی ایسا ہی ہے( )۔
شارح غمراوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مستحب یہ ہے کہ یہ دو رکعتیں اقامت شروع ہونے سے پہلے ادا کی جائیں، اور یہ دو رکعتیں سنتِ مؤکدہ ہیں( )۔

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔

Share this:

Related Fatwas