کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

کھانے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا

Question

کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ کہنے کا کیا حکم ہے؟ جو بھول جائے اور کھاتے وقت  اسےیاد آ جاۓ تو اس کا کیا حکم ہے؟

Answer

کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ کہنا سنت ہے۔ عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنھما کی حدیث میں ہے انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ کے ساتھ کھانا کھایا اور میرا ہاتھ پیالے کے گرد گھوم رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اللہ کا نام ( بسم اللہ کہہ) لو داہنے ہاتھ سے کھاؤ، اور اپنے سامنے سے کھاؤ ۔ " اسے ابن ماجہ نے اسی کے معنی کے ساتھ روایت کیا ہے، اور ابوداؤد نے روایت کیا۔

جو شخص شروع میں بسم اللہ پڑھنا بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب اسے یاد آئے پڑھ لے اور کہے: "باسم الله أوَّلَه وآخرَه" کیونکہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ  رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی کھائے تو بسم اللہ پڑھ لےاور اگر وہ شروع میں بسم اللہ پڑھنابھول جائے تو کہے: "بِاسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ‘‘ اسے امام ابوداؤد ؒنے روایت کیا ہے۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas