کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنا

Egypt's Dar Al-Ifta

کھانا کھاتے وقت بسم اللہ پڑھنا

Question

کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جو شخص بسم اللہ پڑھنا بھول جائے اور کھانے دوران اسے یاد آ جائے تو اس کیلئے کیا حکم ہے؟

Answer

کھانا شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھنا سنت ہے۔ حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا، اور میرا ہاتھ پیالے کے گرد گھوم گیا، آپ ﷺنے فرمایا: " بسم اللہ پڑھو اور اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ، اور اپنے سامنے سے کھاؤ۔" اسے امام ابن ماجہ نے معنا اور امام ابوداؤد نے بھی روایت کیا ہے ۔

جو شخص بسم اللہ پڑھنا شروع میں بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب اسےیاد آئے تو پڑھ لے اور کہے: "باسم الله أوَّلَه وآخرَه"؛ ام المومنین سیده عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھائے تو اللہ کا نام لے، اگر شروع میں (اللہ کا نام) بسم اللہ بھول جائے تو اسے یوں کہنا چاہیئے” بسم الله أوله وآخره“(اس کی ابتداء و انتہاء دونوں اللہ کے نام سے) ۔

اسے امام ابو داود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے

والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas