مسجد کے ہوتے ہوئے باہر خالی جگہ میں...

Egypt's Dar Al-Ifta

مسجد کے ہوتے ہوئے باہر خالی جگہ میں نماز ادا کرنا

Question

 کیا مسجد کے ہوتے ہوئے باہر خالی جگہ میں نماز ادا کرنا جائز ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! شرعا بات یہ مسلم ہے کہ نمازی کے قدموں اور اسے سجدے کی جگہ کا پاک ہونا نماز کے صحیح ہونے کی شروط میں سے ہے، جب یہ جگہ پاک ہو تو اس کی نماز صحیح ہوگی چاہے یہ جگہ مسجد میں ہو یا اس سے باہر یا کسی بھی مقام پر؛ کیونکہ نبی اکرم ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے: '' وَجُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَطَهُورًا؛ أَيْنَمَا أَدْرَكَتْنِي الصَّلَاةُ تَمَسَّحْتُ وَصَلَّيْتُ '' رواه البيهقي، میرے لئے تمام زمین کو مسجد اور پاک بنا دیا گیا ہے؛ جہاں بھی نماز کا وقت ہوگا میں مسح کروں گا اور نماز ادا کر لوں گا''
اور یہ اس بات کو مانع نہیں ہے کہ مسجد میں نماز پڑھنا غیر مسجد میں پڑھنے سے افضل ہے؛ کیونکہ اس بارے میں نبی اکرم ﷺ سے احادیث وارد ہوئی ہیں، پس نماز کے صحیح ہونے کیلئے مسجد شرط نہیں ہے، جیسے مسجد میں نماز صحیح ہوتی ہے اسی طرح مسجد کے علاوہ کسی بھی جگہ میں صحیح ہو جاتی ہے، چاہے باہر کوئی خالی جگہ ہو، کارخانہ ہو، گھر ہو، کاروبار کی جگہ ہو، کام کرنے کی جگہ ہو یا کھیت ہوں بشرطیکہ جس جگہ نماز کھڑا ہے وہ پاک ہو، جیسے ہم نے ذکر کیا ہے۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔


 

Share this:

Related Fatwas