جس نے حج کیا اور سر کے بال نہیں کاٹے اس کا کیا حکم ہے
Question
میں نے حج تمتع کیا ہے اور حج کے آخر میں طوافِ افاضہ بھی کیا ہے اور سعی بھی کی ہے، لیکن بال کٹوانا بھول گیا ہوں، تو کیا مجھ پرفدیہ واجب ہو گا؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! جمہور فقہائے اسلام کے مذہب کے مطابق بال کٹوانا واجب ہے اور واجب کی کمی دم سے پوری کی جاتی ہے، پس سائل پر واجب ہے کہ بکری ذبح کرے؛ تاکہ بال کٹوانے کے اس واجب کی کمی کو پورا کیا جا سکے جسے وہ بھول گیا تھا۔
مذکورہ وضاحت سے سوال کا جواز واضح ہو گیا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.