نماز سے باہر دعا کرتے ہوۓ آسمان ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

نماز سے باہر دعا کرتے ہوۓ آسمان کی طرف دیکھنا

Question

 کیا نماز سے باہر دعا کرتے ہوۓ آسمان کی طرف دیکھنا جائز ہے؟

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! نماز سے باہر دعا کرتے ہوۓ آسمان کی طرف دیکھنا جائز ہے؛ کیونکہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں: کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ نبی اکرم - صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وسلم - میرے گھر سے نکلے ہوں اور آپ ﷺ نے آسمان کی طرف نظر اٹھا کر یہ دعاء نہ کی ہو(نکلتے وقت ہمیشہ یہ دعا کیا کرتے تھے): اللهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ، أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ، أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلِيَّ، أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ '' أخرجه الطبراني في "المعجم الكبير"، یعنی: اے اللہ میں اس سے تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں صحیح راستے سے ہٹ جاؤں یا ہٹا دیا جاؤں یا پھسل جاؤں یا پھسلا دیا جاؤں یا بے خبر ہو جاؤں یا مجھے بے خبر رکھا جاۓ یا میں ظلم کروں یا مجھ پر ظلم کیا جاۓ۔''
عقبہ بن عامر الجہنی رضي الله تعالى عنه سے مروی ہے آپ رضي الله تعالى عنه فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے مجھے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وسلم نے فرمایا:'' مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ رَفَعَ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، فُتِحَتْ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابٍ مِنَ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنَ أَيِّهَا شَاءَ '' أخرجه النسائي في "السنن الكبرى". یعنی: جس نے وضو کیا اور بہتریں طریقے سے وضو کیا پھر آسمان کی طرف نظر اٹھا کر کہا: ''أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ '' اس کیلئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جائیں گے جس میں سے چاہے داخل ہوجاۓ۔''
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas