داعش کے رہنما کے اختیارات کو ختم کر...

Egypt's Dar Al-Ifta

داعش کے رہنما کے اختیارات کو ختم کرنا

Question

وہ کون سے عوامل ہیں جو سربراہ ِداعش کے اختیارات کو ختم کر سکتے ہیں؟

Answer

دین کے نام میں چھپے سربراہِ داعش کیلئے کسی مؤثر اختیار کا ہونا  درست نہیں ہے بلکہ اس کا معترف امام بننا بھی درست نہیں ہے۔

یہ اس لئے کہ جو چیز مبنی بر جہالت ہو اس کا قیام درست نہیں ہوتا بلکہ اسے ابتدا ہی سے باطل اور منہدم سمجھا جاتا ہے تو جب یہ حال ایسی تنظیم کے سربراہ کا ہو جو خلافتِ اسلامیہ قائم کرنے کی دعویدار ہو  توکیا کہا جاۓ گا یہی نہیں بلکہ اس کی تو احوال اور پہچان بھی مجہول ہے اور نہ ہی اس کی سیرت معلوم ہے کہ اس کی بناء پر اسے اختیار کیا جاۓ۔

اس صورتِ حال میں کسی بھی طرح اس شخص پر خلیفہ کا اطلاق درست نہیں ہے کیونکہ وہ خفیہ دہشتگرد تنظیم کا سربراہ ہونے کے زیادہ قریب ہے اسلامی شریعت سے دور دور تک اس کا کوئی تعلق نہیں بلکہ اسلام اس سے دستبردار ہے۔

خلافت اسلامیہ کے قیام کیلئے کچھ ضروری شرائط ہیں تاکہ یہ خلافت شرعی اور الزامی بن جاۓ، پہلی شرط یہ ہے کہ خلافت - جو کہ اللہ تعالی کے سامنے اور لوگوں کے سامنے مسئولیت کا نام ہے۔- کی نمائندگی کرنے والا شخص نہایت معروف ہو۔

فقہاء نے شرط لگائی ہے کہ یہ اپنے کردار میں عادل ہو اور اس قدر علم بھی رکھتا  ہو جس سے وہ جدید مسائل اور احکام میں اجتہاد کر سکتا ہو، اور جسمانی طور پر بھی صحیح سلامت ہو، اور یہ تمام شرطیں داعش کے سربراہ میں  معروف نہیں ہیں۔

Share this:

Related Fatwas