بیٹی کے شوہر کو زکاۃ دینا
Question
میری بیٹی اور اس کے شوہر کے تین بچے ہیں مختلف کلاسوں میں زیر تعلیم ہیں، لیکن وہ ان کی ضرویات اصلیہ پوری کرنےکی طاقت نہیں رکھتے، اور میں ان بچوں کا نانا ہوں کیا نہیں اپنے مال کی زکاۃ دے سکتا ہوں؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! اگر آپ پران کا نفقہ واجب نہیں ہے اور وہ ضروتمند بھی ہیں تو اپنی بیٹی کے شوہر اور اس کے بچوں کو زکاۃ دینے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.