بھائی کو زکوٰۃ دینا

Egypt's Dar Al-Ifta

بھائی کو زکوٰۃ دینا

Question

مقروض بھائی کو زکوٰۃ دینے کا کیا حکم ہے؟

Answer

  ارشاد خدا وندی ہے: { زکوٰۃ مفلسوں اور محتاجوں اور اس کا کام کرنے والوں کا حق ہے اور جن کی دلجوئی کرنی ہے اور غلاموں کی گردن چھڑانے میں اور قرض داروں کے قرض میں اور اللہ کی راہ میں اور مسافر کو، یہ اللہ کی طرف سے مقرر کیا ہوا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے۔ [التوبہ: 60] یہ آیت ان مصارف کو واضح کرتی ہے جن پر زکوٰۃ صرف کی جاتی ہے اور ان میں مقروضوں کا ذکر کیا گیا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن پر واجب الادا قرض ہیں اور وہ ادا کرنے سے عاجز ہیں۔

پس شرعاً جائز ہے کہ زکوٰۃ دینے والا اپنے مقروض بھائی کو اس کا قرض ادا کرنے کے لیے اپنی زکوٰۃ دے، اور اس صورت میں دوگنا اجر ہو گا۔ آپ صلی الله عليه وسلم کا فرمان ہے"مسکین کو صدقہ دینا ایک صدقہ ہے، اور رشتہ داروں کو دینا دینا یہ دو بن جاتے ہیں: صدقہ اور صلہ رحمی۔" امام احمد نے اسے اپنی "مسند" میں روایت کیا ہے۔ " والله اعلم.

Share this:

Related Fatwas