افطاری کے وقت دعا کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

افطاری کے وقت دعا کرنا

Question

کیا افطاری کے وقت روزے دار کی دعا قبول ہوتی ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! افطاری کے وقت دعا کرنا مستحب ہے اور اس وقت کی جانے والی دعاء قبول ہوتی ہے؛ کیونکہ سیدنا عبد اللہ بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وسلم نے فرمایا: ''إِنَّ لِلصَّائِمِ عِنْدَ فِطْرِهِ لَدَعْوَةً مَا تُرَدُّ '' أخرجه ابن ماجه في "سننه". یعنی روزے دار کی افطاری کے وقت کی دعاء رد نہیں ہوتی۔ سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ تعالی عنھما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وازواجہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو فرمایا کرتے تھے: « ذَهَبَ الظَّمَأُ، وَابْتَلَّتِ الْعُرُوقُ، وَثَبَتَ الأَجْرُ إِنْ شَاءَ اللهُ » أخرجه أبو داود في "سننه". یعنی پیاس ختم ہوگئی، رگیں تر گئیں اور اجر مقرر ہو گیا ان شاء اللہ ۔''
لہذا افطاری کے وقت دعا کرنا مستحب ہے اوریہ دعاء مقبول بھی ہوتی ہے ان شاء اللہ تعالی۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas