احناف کے نزدیک فطرانے کی مقدار

Egypt's Dar Al-Ifta

احناف کے نزدیک فطرانے کی مقدار

Question

ہمارا ادارہ فطرانے کی واجب مقدار یعنی نصف صاع کو گراموں کے حساب سے جاننا چاہتا ہے جو مقدار عالمی سطح پر اور القاہرہ کی اسلامک ریسرچ اکیڈمی کی قرار کے مطابق ہو۔ واضح رہے کہ ہم حنفی المذہب ہیں۔ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! فقہاۓ احناف کے ہاں فطرانے کی تسلیم شدہ مقدار: گندم یا اس کے آٹے یا اس کے ستو یا کشمش سے نصف صاع دیا جاۓ گا اور اگر کھجور یا جَو میں سے دینا ہو تو ایک صاع دیا جاۓ گا۔
صاع: اہل مدینہ کا وہ پیمانہ ہے جو چار مدوں کے برار ہوتا ہے۔
مد: (بک) پکڑے بغیر دونوں ہاتھوں کے بھرنے کی مقدار کو مد کہتے ہیں اور احناف کے نزدیک یہ دو عراقی رطل کے برابر ہے۔
عراقی رطل: نصف منّ کے برابر ہے۔
منّ: دو سو ساٹھ درہم کے برابر ہوتا ہے۔
درہم کی مقدار احناف کے نزدیک: 3.125 گرام ہے اور اس بناء پر منّ ان کے نزدیک 260 x 3.125 = 812.5 گرامز کے برابر ہوا اوریہی مقدار دو عراقی رطلوں کی ہے۔
پس چار مدوں کی مقدار 812.5 x 4 = 3.25 کلو گرام ہو گئی۔
اس بناء پر مذکورہ سوال میں ہم کہیں گے: آدمی اگر گندم یا اس کے آٹے یا اس کے ستو یا کشمش سے فطرانہ ادا کرنا چاہتا ہے تو نصف صاع دے گا یعنی : 1.625 کلو گرام۔
اور اگر کھجور یا جَو سے دینا چاہتا ہو تو ایک صاع دے گا یعنی 3.25 کلو گرام۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas