انتہا پسندی پھیلنے کے عوامل

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندی پھیلنے کے عوامل

Question

انتہا پسند تنظیمیں اپنے دہشت گردانہ خیالات اور اقدامات کو پھیلانے کے لیے کن عوامل پر انحصار کرتی ہیں؟

Answer

انتہا پسند تنظیمیں ان متعدد عوامل پر انحصار کرتی ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی مجرمانہ سرگرمیوں کو بڑھانے اور عام کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔بنیادی عنصر یعنی نظریاتی اور فکری پہلو کے علاوہ شدت پسند تنظیمیں ایک ایسے عامل پر توجہ دے رہی ہیں جو خطرے میں انتہا پسند فکر اور نظریے کو پھیلانے سے کم نہیں اور وہ ہے تعلقات کے نیٹ ورکس کا عنصر ہے۔ تعلقات  کے نیٹ ورک ان تنظیموں کو لامحدود مادی اور انسانی مدد فراہم کرتے ہیں، اور بعض صورتوں میں یہ دہشت گرد تنظیموں کے سب سے خطرناک ترین نمبر  پر ہوتا ہے۔

تعلقات کے نیٹ ورکس کی بہت سی قسمیں ہیں جن سے دہشت گرد تنظیمیں فائدہ اٹھاتی ہیں، اور اکثر نیٹ ورک گینگ اور جرائم پیشہ گروہوں پر مشتمل ہوتے ہیں، یقیناً اس سے شدت پسند تحریکوں کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی کی پیچیدگیوں اور چیلنجوں میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ دہشت گرد تنظیموں اور دیگر جرائم پیشہ گروہوں کے درمیان اتحاد انہیں فنڈنگ ​​کے بڑے ذرائع فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات شدت پسند عناصر کی بھرتی اور منتقلی میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ان نیٹ ورکس کی اہم شکلیں ہیں:

منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ، نوادرات کی اسمگلنگ اور تجارت کرنے کرنے والے گروہ، غیر قانونی امیگریشن تنظیمیں۔

انتہا پسند نظریات کے داعی اس کے ذریعے کئی اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، جن میں خاص طور پر اپنی دعوت کو عام کرنے،بھرتیاں کرنے اور بھرتی ہونے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں سے رابطے رکھنے کی کوشش ہے۔ ان  تعلقات نے واقعی دنیا کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد میں  لوگوں کے ان تنظیموں میں شامل ہونے اور پہلے سے طے شدہ مقامات پر لڑنے کے لیے سفر کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔

Share this:

Related Fatwas