انتہا پسندی کا فکری مقابلہ

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندی کا فکری مقابلہ

Question

انتہا پسند اور دہشت گرد تحریکوں کا فکری سطح پر  مقابلہ کرنا کتنا مؤثر ہے؟

Answer

فکری سطح پرسنجیدہ مقابلہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے رجحان کوعنقریب جڑ سےاکھاڑ دے گا اور یہ عرب خطے کے تمام ممالک میں سلامتی، سیاسی اور اقتصادی استحکام کی کوششوں کو سپورٹ کرے گا، اور سیکورٹی محاذ آرائیوں یا دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہونے والے بہت سےجانی  نقصانات سے بچائے گا۔ اس کے علاوہ ترقی اور اقتصادی اصلاحات کا سبب بنے گا جو اقوام اور افراد کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گا۔

دار الافتاء مصر ان اہم اداروں میں سے ایک ہے جو فکری طور پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سبقت رکھتے ہیں،اور جنہوں نے خطے میں تشدد کی بڑھتی ہوئی رفتار اور عروج کو روکا اور اس کی روک تھام اور علاج  کیلئے جدید ٹکنالوجی کے ذرائع کو استعمال کیا ۔

دارالافتاء مصر نے اس فکری مقابلے میں علمی اور منہجی اسالیب کو ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر اپنایا ہے اور رصد اور دقیق علمی اعداد و شمار کا اسلوب انہیں اسالیب میں سے ایک ہے جو اپنے عمل میں دنیا بھر کے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر موجود تکفیری اور انتہا پسند فتووں اور ان کے مضر اثرات کی نگرانی کرتا ہے۔ اور دار الافتاء نے ان گروہوں کے شکوک و شبہات کا مختلف طریقوں سے جواب دینے کے لیے متعدد الیکٹرانک پلیٹ فارمز بھی بناۓ ہیں ۔

Share this:

Related Fatwas