انتہا پسندوں کی ذہنیت

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندوں کی ذہنیت

Question

انتہا پسند کے ذہن کو متاثر کرنے والےنمایاں اوصاف کیا ہیں؟

Answer

انتہا پسندوں کی ذہنیت کئی اوصاف سے متصف ہوتی ہے جو اس کی فکری اور ثقافتی استعداد پر اور انتہا پسندی کے مراحل سے گزرنے میں اثر انداز ہوتے ہیں، ان اوصاف میں سب سے نمایاں یہ ہیں:

- ان کے ہاں اصحابِ فکر سے وفاداری عقائد سے وفاداری پر مقدم ہے، لہذا ان کے نزدیک اپنی تنظیموں سے وفاداری اسلام سے وفاداری پر مقدم ہے، گویا اپنی جماعت سے وابستگی اصل اور اسلام سے وابستگی فرع ہے۔

١ - پرانے خیالات سے چمٹے رہنا، انہیں مقدس جاننا، ہر نئی چیز کو رد کرنا، یا اپنی افکار میں غلط اور صحیح کے تمیز کو رد کرنا۔

- تمام مخالف لہروں اور مخالف افکار کے ساتھ تصادم کا اسلوب اپنانا، چاہے ان مخالفین کا تعلق انہیں کے دین، جنس اور نسل سے ہو یا نہ ہو۔

- حقائق کو مسخ کرنا: یہ ایک ایسی صفت ہے جو انہیں تصورات کو الٹانے اور مٹا دینے کی قدرت دیتی ہے، اور ناکافی یا حقیقت کے منافی ناکافی دلائل اور براہین پیش کرنا سکھاتی ہے۔

- ہر مخالف فکر کو رد کر اپنی راۓ پر اڑے رہنا، اگرچہ مخالف فکر صحیح ہی ہو۔

- نقدِ ذات کی فکر کی عدم موجودگی، جوکہ ان انتہا پسند جماعتوں کو ایسی جمود والی ذہنیت میں تبدیل کر دیتی ہے جو ترقی کو قبول ہی نہیں کرتی، نتیجتاًجماعت کے رموز کی ایسی تقدیس جنم لیتی ہے، جواہلِ جماعت اور تجدید کے درمیان حائل ہو جاتی ہے۔

- مکالمہ اور رواداری والی سوچ کا فقدان، جس کی وجہ سے فکرِ تکفیرکو تقویت ملتی ہے اور تشدد کے مظاہر کی بنیاد ڈلتی ہے۔

Share this:

Related Fatwas