انتہا پسندوں کے فتوے

Egypt's Dar Al-Ifta

انتہا پسندوں کے فتوے

Question

تکفیری لوگ اکثر غیر معیاری اور غیر  معتدل فتوے جاری کرتے ہیں، براہ کرم اس پر روشنی ڈالیں؟

Answer

بہت سے انتہا پسند لوگ اہلیتِ فتوی کی ادنی صفات کے بغیر فتوے جاری کر رہے ہیں، وہ اس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اشتعال انگیز فتوے پھیلا سکیں اور انھیں اپنے الفاظ میں دوبارہ بیان کر دکیں، تاکہ وہ حرمت کو وسعت دے کر شدت پسندی کے شوق کو عملی جامہ پہنا سکیں اور بلاشبہ یہ فعل انہیں بہت سی مشکلات سے دوچار کردیتا ہے جن میں کچھ یہ ہیں:

- تعصب اور سختی:

یہ ایک انتہا پسند شخصیت کی سب سے اہم خصوصیت ہے، کیونکہ انتہا پسند اپنی جہود اپنے عقیدے اور نظریات کا دفاع کرنے پر صرف کرتا ہے ، اور وہ اتنا سخت مزاج ہوتا ہے کہ اس میں لچک اور سماجی انضمام کی صلاحیت مفقود ہوتی ہے۔

- اپنے مخالفین اور ناقدین کو فطرتاً برے جاننے کا میلان:

انتہا پسندوں کے نزدیک مخالفین برے اورغیر اخلاقی لوگوں کا گروہ ہیں جن میں اخلاص اور دیانت کا فقدان ہے، وہ انہیں کمزور، نفرت بھرے،سخت  دل، کردار میں خوفِ الٰہی اور پرہیزگاری نہ رکھنے والے گمان کرتے ہیں۔ صرف اس لیے نہیں کہ وہ ان کے اقوال، عقائد اور طرز عمل سے اتفاق نہیں کرتے، بلکہ اس لیے کہ وہ چیزوں کو مختلف انداز سے دیکھتے ہیں اور ان کے کچھ مفادات ہیں جو ان کے مفادات سے متصادم  ہیں یا ان کا مقابلہ کرتے ہیں۔

- مزاج عمومی اضطراب اور تناؤ کا مستقل احساس:

انتہا پسند ہمیشہ غصے کی حالت میں رہتا ہے، جو اس کے مزاج میں اضطراب اور اتار چڑھاؤ کا باعث بنتا ہے، اس کے علاوہ ایسے دائمی تناؤ اور پریشانی کا شکار رہتا ہے جسے وہ سماجی معیارات سے انحراف کرتے وقت اور معاشرتی نظام، اقدار، رسم و رواج اور روایات کی تحقیر کرتے وقت ہمیشہ محسوس کرتا ہے ۔

Share this:

Related Fatwas