ولادت کی آسانی کیلئے دعاء
Question
کیا ولادت کی آسانی کیلئے کوئی خاص دعاء ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! ہمیں چاہیے کہ ہم اچھی بری ہر حالت میں اللہ تعالی سے دعاء کریں، اور تنگی اور آسانی میں ہم اسی سے دعا گو ہوں، اور حالِ غم میں اسی سے التجا کریں؛ کیونکہ دعاء عبادت ہی ہے؛ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوۓ سنا ہے: «الدُّعَاءُ هُوَ الْعِبَادَةُ»، یعنی: دعاء عبادت ہی ہے۔'': پھر آپ ﷺ نے یہ آیتِ مبارکہ پڑھی: ﴿وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِي سَيَدْخُلُونَ جَهَنَّمَ دَاخِرِينَ﴾ [غافر: 60] رواه الترمذي، یعنی: اور تمہارے رب نے فرمایا ہے مجھے پکارو میں تمہاری دعاء قبول کروں گا بیشک وہ لوگ جو میری عبادت کرنے سے جی چراتے ہیں وہ ذلیل و خوار ہو کر عنقریب جہنم میں داخل ہوں گے ۔'' اس لئے حاملہ عورت کو جب ولادت کا درد شدید ہو جاۓ اور ولادت مشکل ہو جاۓ تو اسے چاہیے کہ اللہ تعالی سے التجا کرۓ کہ وہ اس کی دعاء قبول کرۓ اور اس کیلئے ولادت آسان کردے۔
اس وقت حاملہ عورت یا جو اس کے آس پاس ہیں ان کا ماثور اور غیر ماثور اذکار اور دعائیں جن سے آسانی پیدا ہوتی ہے اور تکلیف ختم ہوتی ہے ، کرنا جائز ہے؛ کیونکہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ اور ام المومنین سیدہ زینب بنتِ جحش رضی اللہ تعالی عنھما سے فرمایا: آپ دونوں سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا رضی اللہ تعالی عنھا کے پاس جائیں اور جب آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے ہاں ولادت کا وقت قریب آۓ تو ان کے نزدیک آیت الکرسی اور یہ آیتِ کریمہ پڑھنا ﴿إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ يَطْلُبُهُ حَثِيثًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُومَ مُسَخَّرَاتٍ بِأَمْرِهِ أَلَا لَهُ الْخَلْقُ وَالْأَمْرُ تَبَارَكَ اللهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ﴾ [الْأَعْرَاف: 54]، ويعوِّذاها بالمعوِّذتين" أخرجه ابن السني في "عمل اليوم والليلة".
وہ یہ آیات بھی پڑھی جا سکتی ہیں:
- ﴿رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ﴾ [البقرة: 286]. سورة البقرة کی آخری آیت مبارکہ۔
- ﴿اللهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ﴾ الرعد: 8
- ﴿وَاللهُ خَلَقَكُمْ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ مِنْ نُطْفَةٍ ثُمَّ جَعَلَكُمْ أَزْوَاجًا وَمَا تَحْمِلُ مِنْ أُنْثَى وَلَا تَضَعُ إِلَّا بِعِلْمِهِ وَمَا يُعَمَّرُ مِنْ مُعَمَّرٍ وَلَا يُنْقَصُ مِنْ عُمُرِهِ إِلَّا فِي كِتَابٍ إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللهِ يَسِيرٌ﴾ فاطر: 11
- ﴿وَاللهُ أَخْرَجَكُمْ مِنْ بُطُونِ أُمَّهَاتِكُمْ لَا تَعْلَمُونَ شَيْئًا وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴾ النحل: 78
اور یہ دعائیں بھی کی سکتی ہیں۔
- اللهم أسألك حُسْن الخُلُق وهَوْن الطَّلْق، يا خالق النفْس من النفْس، يا مُخَلِّص النفْس من النفْس، يا مُخْرِجَ النفْس من النفْس، خلِّصني''
-اللهم يا مسهِّل الشديد، ويا مليِّن الحديد، ويا مُنْجِز الوعيد، يا من هو كل يومٍ في أمر جديد، أخرجني من حلق الضيق إلى أوسع الطريق، بك أَدفَعُ ما لا أطيق، ولا حول ولا قوة إلَّا بالله".
- اللَّهُمَّ لا سَهْلَ إِلا مَا جَعَلْتَهُ سَهْلًا، وَأَنْتَ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَ الْحَزَنَ سَهْلًا".
- يا حي يا قيُّوم برحمتك أستغيث".
والله سبحانه وتعالى وأعلم.