رسول اللہ نام رکھنا
Question
اس شخص کا شرعا کیا حکم ہے جس نے اپنے بیٹے کا نام رسول اللہ رکھا ہو؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! رسول اللہ نام رکھنا جائز نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنا وہمِ فاسد پیدا کرتا ہے جو کہ دین کی '' معلوم من الدین بالضرورۃ '' عقیدے سے معارض ہے اور عقیدہ یہ ہے کہ سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے بعد کوئی رسول نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.