تلاوتِ قرآن کریم کے دوران جوتے پہننا
Question
کیا میرے لئے کام کے دوران جوتے پہن کر قرانِ کریم کی تلاوت کرنا جائز ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اگر سائلہ پاک ہے اور اس کے جوتے کو نجاست نہیں لگی ہوئی تو اس کو پہن کر قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے، مگر افضل اور احسن یہی ہے کہ تلاوتِ قرآنِ کریم کرتے وقت جوتے اتار دیے جائیں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.