کاروبار کی ضرورت کیلئے بینک سے قرض لینا
Question
کیا میرے بیٹے کیلئے کاروبار کرنے کی خاطر بینک سے قرضہ لینا جائز ہے تاکہ وہ زندگی گزار سکے؛ کیونکہ اب تک اسے نوکری نہیں ملی ہے، اور اس قرض کے اوپر سود بھی ہوتا۔ تو کیا اس کیلئے ایسا کرنا جائز ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! سوال میں مذکور منصوبے کی خاطر بینک سے قرض لینا اس وقت جائز ہو گا جب اسے قرض کی شدید حاجت ہو، کیونکہ حاجت کو ضرورت کے قائم مقام رکھا جاتا ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.