شادی کی مبارکباد کے الفاظ

Egypt's Dar Al-Ifta

شادی کی مبارکباد کے الفاظ

Question

 شادی کی مبارکباد دینے کیلئے مستحب کلمات کونسے ہیں؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: شادی کی مبارکباد دینا شرعا مستحب ہے، اور مستحب ہے کہ ان کلمات کے ساتھ مبارک باد دی جاۓ: "بارك الله لك، وبارك عليك، وجمع بينكما في خير" اللہ تعالی آپ دونوں کیلئے اس شادی میں برکت عطا فرماۓ اور اس میں آپ پر برکت نازل فرماۓ اور ہر قسم کی خیر پر تمہیں جمع فرماۓ۔
کیونکہ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ جب کسی شادی کرنے والے کو مبارکباد دیتے تو فرماتے: «بَارَكَ اللهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ» رواه الترمذي.
امام نووی رحمہ اللہ " الأذكار" (ص: 291) میں فرماتے ہیں :سنت یہ ہے کہ کہا جاۓ: : بارك الله لك، أو بارك الله عليك، وجمع بينكما في خير، اور مستحب یہ دونوں میں ہر ایک کو یہ کہا جاۓ: بارك الله لكل واحد منكما في صاحبه، وجمع بينكما في خير۔
امام ابن قدامہ "المغني" 7/ 84 میں فرماتے ہیں: مستحب ہے شادی کرنے والے کو یہ کہا جاۓ: بَارَكَ اللهُ لَك، وَبَارَكَ عَلَيْك، وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْرٍ وَعَافِيَةٍ ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas