بیٹی کو جبرا حجاب پہنانا اور اس کا ...

Egypt's Dar Al-Ifta

بیٹی کو جبرا حجاب پہنانا اور اس کا خرچ بند کر دینا

Question

 کیا باپ بیٹی کو جبرا حجاب پہننے پر مجبور کر سکتا ہے اور اگر وہ حجاب نہیں کرتی تو کیا اس کا خرچ بند کر سکتا ہے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: باپ اپنی بیٹی کا شرعی ولی ہے، اور شرعا اس کو یہ حق حاصل ہے کہ اپنی بیٹی کو زبر دستی اور تشدد کے ساتھ نہیں بلکہ اسلامی تربیتی اسلوب کے ساتھ حجاب کرنے کا حکم دے۔ لیکن حجاب کرنے اور نفقہ واجب ہونے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے؛ کیونکہ نفقہ باپ پر واجب ہے؛ چاہے اس کی بیٹی حجاب کرتی ہو یا نہ کرتی ہو، یہ اسلام کی رحمت ہے یہ شرعی امور کی بجا آوری میں کوتاہی کو نفقہ ساقط ہونے کا سبب نہیں بنایا، بلکہ اس صورت میں بھی باپ پر نفقہ واجب ہے۔

واللہ سبحانه وتعالى أعلم.

 

 

Share this:

Related Fatwas