چپکنے والے رنگین لینس کا استعمال کر...

Egypt's Dar Al-Ifta

چپکنے والے رنگین لینس کا استعمال کرنا

Question

 نظر کو درست کرنے کیلئے مردوں اور عورتوں کیلئے چپکنے والے لینس استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟ یاد رہے کہ یہ لینس کبھی رنگین بھی ہوتے ہیں۔ کیا اس کے استعمال میں دیکھنے والے کو دھوکہ دینا پایا جاتا ہے، یا یہ تخلیقِ الٰہی میں تبدیلی ہے، یا اسے غیر محرم کیلئے زینت کا اظہار کہا جاۓ گا؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! مذکورہ اوصاف والے لینس کا استعمال کرنا شرعا جائز ہے؛ کیونکہ اس میں نہ تو دیکھنے والے کو دھوکہ دینا پایا جا رہا ہے وہ اسلئے کہ یہ سرمہ لگانے کے حکم میں ہیں، اور سرمہ لگانا جائز اور ظاہری زینت میں سے ہے۔

اور نہ ہی یہ تخلیقِ الٰہی میں تبدیلی ہے وہ اسلئے کہ یہ بالوں کو رنگ کرنے کے حکم میں ہے جو کہ تخلیقِ الٰہی میں تبدیلی شمار نہیں ہوتا، مگر آنکھوں اور بالوں میں فرق یہ ہے کہ آنکھیں چہرے میں آتی ہیں اور انہیں ظاہر کرنا جائز ہے اور بالوں کو محرم اور شوہر کے علاوہ کسی اور کیلئے ظاہرکرنا جائز نہیں ہے، اور مشابہت یہ ہے کہ یہ رنگنے کے عمل ہے جو بالوں میں ہو تو اسے غیر محرم کیلئے دیکھنا منع ہے لیکن یہ تخلیقِ الٰہی کی تغییر میں شمار نہیں ہوتا۔
اس وجہ سے زینت محرمہ اس میں نہیں ہے۔

والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas