مردوں کا سفید سونے سے بنی گھڑی پہنن...

Egypt's Dar Al-Ifta

مردوں کا سفید سونے سے بنی گھڑی پہننا

Question

مردوں کا سفید سونے سے بنی ہوئی گھڑی پہنے کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟ 

Answer

الحمد لله والصلاة والسلام على سيدنا رسول الله وعلى آله وصحبه ومن والاه، وبعد: خالص پلاٹینیم کو سفید سونا کہا جاتا ہے، اور یہ بالاتفاق جائز ہے، اور اس کیلئے صرف سونے کا نام ہی استعمال ہوتا ہے وہ بھی مجازی طور پر؛ کیونکہ مردوں کیلئے جو سونا پہنا حرام ہے وہ مشہور " زرد " رنگ کا سونا ہے۔ یعنی جس عنصر میں ایٹم نمبر 79 ہوتا ہے ، اور دوری جدول میں ایٹم کی مقدار 196.967 سے مرکب ہوتا ہے۔ اور شرعی احکام میں اعتبار "اشیاء" کا ہوتا ہے نہ کہ "اسماء" کا۔
اور بعض اوقات پیلاڈیم اور پیلے سونے کے باہم مخلوط مرکب کو بھی سفید سونا کہا جاتا ہے ، اور اس کے جائز ہونے یا نہ ہونے میں اہل علم کا اختلاف ہے، اور تقوی کے اعتبار سے احتیاط اسی میں ہے کہ مرد اس کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس میں معروف زرد رنگ کا سونا بھی شامل ہوتا ہے۔
اس بنا پر: اگر سفید سونے سے مراد پلاٹینیم ہے تو بالاتفاق یہ جائز ہے، اور اگر اس سے مراد زرد سونے اور پیلاڈیم وغیرہ کا مرکب ہے تو بہتر یہ ہے کہ مرد اسے استعمال نہ کریں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas