ریشم کے قالین پر نماز ادا کرنا

Egypt's Dar Al-Ifta

ریشم کے قالین پر نماز ادا کرنا

Question

کیا ریشم کی قالین پر نماز ادا کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: صحیح بخاری شریف اور صحیح مسلم شریف میں آیا ہے کہ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم نے فرمایا: '' سونے اور چاندی کے برتنوں میں مت پیو ریشم اور دیباج (جس کپڑے کا تانا بانا ریشم کا ہوتا ہے) مت پہنو''۔ حدیث مبارکہ سے واضح یہ ہو رہا ہے کہ ریشم اور دیباج کا پہننا منع ہے لیکن قالین یا اسی کا اور استعمال منع نہیں ہے۔
اس بناء پر ہم کہیں گے کہ ریشم کی قالین پر نماز ادا کرنے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas