عربی کے علاوہ کسی زبان میں قرآنِ ک...

Egypt's Dar Al-Ifta

عربی کے علاوہ کسی زبان میں قرآنِ کریم کی تفسیر اور تدریس کرنا

Question

کیا عربی زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں قرآنِ کریم کی تفسیر اور تدریس کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! قرآنِ کریم شرعی احکام کی معرفت کیلئے مصدرِ اول ہے، اس کے معانی کے بہت سی زبانوں میں تراجم کیے گئے ہیں، جیسے انگریزی اور فرنچ وغیرہ، اور یہ کام عالم انسانیت کو قرآنِ کریم کے معانی کی تبلیغ کرنے کی ایک قسم ہے؛ تاکہ نبی اکرم ﷺ کے اس فرمان کی تعمیل ہو سکے: '' بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً '' رواه البخاري. یعنی: میری طرف سے آگے پہنچا دو اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔''
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas