بھتیجے کے عقیقے کیلئے بھائی کو دنبے...

Egypt's Dar Al-Ifta

بھتیجے کے عقیقے کیلئے بھائی کو دنبے کا تحفہ دینا

Question

کیا میرے لئے اپنے بھتیجے کے عقیقے کیلئے بھائی کو دنبے کا تحفہ دینا جائز ہے؛ کیونکہ میں اس سے زیادہ خوشحال ہوں؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اگر صورتِ حال یہی ہے جو سوال میں بیان کی گئی ہے تو اپنے بھتیجے کے عقیقے کیلئے "دنبا" تحفہ کے طور پر دینے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، اور وہ
" دنبا"عیوب سے پاک ہونا چاہیے، پیدائش کے ساتویں دن ذبح کیا جاۓ، اور مولود کی شکل میں عطا کی گئی اللہ تعالی کی نعمت کا شکر ادا کرتے ہوۓ اس عقیقے کو گھر والے بھی کھائیں، اور امیر وں اور غریبوں کو بھی کھلائیں۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas