'' رسول اللہ ''نام رکھنا
Question
اپنے بیٹے کا نام '' رسول اللہ '' رکھنے والے کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
Answer
الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: '' رسول اللہ '' نام رکھنا شرعا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں دین کے ضروری امر کی مخالفت کا وہم پایا جا رہا ہے اور دین کا وہ امرِ ضروری یہ کہ سیدنا محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے بعد کوئی رسول یا نبی نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.