مرد کا عورتوں کی جماعت کو سلام کرنا...

Egypt's Dar Al-Ifta

مرد کا عورتوں کی جماعت کو سلام کرنا

Question

کیا مرد کا عورتوں کی جماعت کو سلام کرنا جائز ہے؟ 

Answer

الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: مرد کا عورتوں کے گروہ کو سلام کرنا جائز ہے اور اسی طرح کئی مردوں کا ایک عورت کو سلام کرنا بھی جائز ہے بشرطیکہ فتنے کا خطرہ نہ ہو؛ مرد کا عورتوں کی جماعت کو سلام کرنے کی دلیل یہ ہے کہ سیدہ اسماء بنتِ یزید رضی اللہ تعالی عنھا حدیث بیان کرتی ہیں کہ '' نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وصحبہ وسلم ہم عورتوں کے پاس سے گزرے تو ٓپ صلی اللہ تعالی وآلہ وصحبہ وسلم نے ہمیں سلام کیا'' اس حدیث مبارک کو امام ابو داود - رحمہ اللہ تعالی – اپنی سنن میں نقل کیا ہے۔ اور امام نووی -رحمہ اللہ تعالی - فرماتے ہیں: اگر عورتیں جماعت کی صورت میں ہوں اور مرد انہیں سلام کرۓ تو جائز ہے۔ "روضة الطالبين" (10/ 230، ط. المكتب الإسلامي)۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.
 

Share this:

Related Fatwas