نہاتے وقت وضوء کرنا اور نماز کے لئے...

Egypt's Dar Al-Ifta

نہاتے وقت وضوء کرنا اور نماز کے لئے جرابیں پہننا

Question

 کیا عورت پر نماز کے لئے جرابیں پہننا واجب ہے یا یہ ضروری نہیں ہے؟ اسی طرح کیا شاور کے نیچے نہاتے وقت نماز کے لئے وضوء کرنا جائز ہے یا الگ سے وضوء کرنا واجب ہے؟ جزاكم الله كل خير.

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ و آلہ وصحبہ و من والاہ۔ وبعد: اگر عورت گھر میں نماز ادا کر رہی ہے اور اس کے پاس کوئی غیر محرم موجود نہیں ہے تو بغیر جرابوں کے نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اور اس پر جرابیں پہننا واجب نہیں، جیسا کہ بعض فقہاءِ عظام کا مذہب ہے۔
اور نماز کیلئے نہاتے وقت وضوء کیا جا سکتا ہے، الگ سے وضوء کرنا واجب نہیں ہے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

Share this:

Related Fatwas