کامیاب مبلغ کی صفات

Egypt's Dar Al-Ifta

کامیاب مبلغ کی صفات

Question

ایک کامیاب مبلغ میں کیا صفات ہونی چاہیں؟ 

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی سیدنا رسول اللہ وآلہ وصحبہ ومن والاہ۔ اما بعد! کامیاب مبلغ وہ ہوتا ہے جو تمام لوگوں کی خیر خواہی چاہتا ہو، ان کی ہدایت کا ایسے ہی متمنی ہو جیسا کہ وہ اپنے بچوں اور رشتہ داروں کی ہدایت چاہتا ہے، لوگوں کے ساتھ رحم کا معاملہ کرے اور لوگوں کیلئے عذر تلاش کرے، اور وہ یہ بات بھی یاد رکھے کہ اس کی ذمہ داری صرف بات کو پہنچانا ہے، اور توفیق تو اللہ تعالی ہی کے ہاتھ میں ہے اور اسے چاہیے کہ دینی ترجیحات کا خیال رکھے۔ قطعی امور جو دین کی پہچان ہیں ان میں اور مختلف فیہ امور جن میں کوئی بھی راۓ لینا جائز ہو میں فرق کرۓ، لوگوں میں تفریق نہ ڈالے بلکہ اتحاد پیدا کرۓ ان میں محبت والفت پیدا کرۓ نفرت نہ ڈالے، اپنی تبلیغ کے ذریعے ہمیشہ آسانیاں پیدا کرے، اور لوگوں کو سنت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر کاربند رہنے کی ترغیب دے۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

 

 

Share this:

Related Fatwas