دنیائے مغرب میں اسلام کی تصویر

Egypt's Dar Al-Ifta

دنیائے مغرب میں اسلام کی تصویر

Question

انتہا پسند اور دہشت گرد تحریکوں کا دنیا میں اسلام کے ایمیج پر کیا اثر پڑتا ہے؟

Answer

اسلام کے ایمیج کو درست کرنے کی کوشش کرنا شرعاً مطلوب ہے۔ جیسا کہ اس میں وارد  نصوصِ شریعت سے ثابت ہے،  بشرطیکہ یہ کوشش، اپنے ظاہری طریقہ کار کے ساتھ اسلام کے  اصولوں کو نہ جھٹلاتی ہو ۔ اوریہ بھی چاہیے کہ ملکوں کے درمیان تعلقات بغیر کسی خوف اور گھبراہٹ کے ٹھوس بنیادوں پر ہوں تو یہ تصویر صحیح ہو جائے گی، اور نصوص کا تقاضا بھی یہی ہے۔ لیکن شدت پسند ایسی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دیتے اور وہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کی مخالفت کرتے ہیں اور اس بات کا سب سے بڑا ثبوت وہ عمل ہے جو انہوں نے اپنے جنگجوؤں کو ان پناہ گزینوں کے درمیان بھیج کر کیا ہے جنہیں کچھ ممالک اپنے ہاں کچھ عرصے کے لیے رہنے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ ان کیلئے  بہتر تھا کہ وہ لوگ اپنے بھائیوں کو پناہ دینے کے بدلے کے طور پرعلی الاعلان کہتے کہ کبھی ان ممالک پر حملہ نہیں کریں گے اگر وہ انہیں اپنے بھائی کے طور پر سمجھتے تھے، یا اعلان کیے بغیر کم ازکم اس پر کار بند رہتے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سنت کی پیروی کرتے ہوۓ اچھا سلوک کرتے جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے لوگوں کے ساتھ ایسا کیا تھا جس سے لے کر صحابہ کرام نے پانی پیا تھا ، صحیح البخاری میں مذکور ہے کہ: اس کے بعد مسلمان اس قبیلہ کے ارگرد کے مشرکین پر حملے کیا کرتے تھے  لیکن اس گھرانے کو جس سے اس عورت کا تعلق تھا کوئی نقصان نہیں پہنچاتے تھے ، یہ اچھا برتاؤ دیکھ کر ایک دن اس عورت نے اپنی قوم سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ لوگ تمہیں جان بوجھ کر چھوڑ دیتے ہیں ۔ تو کیا تمہیں اسلام کی طرف کچھ رغبت ہے ؟ قوم نے عورت کی بات مان لی اور اسلام لے آۓ۔

Share this:

Related Fatwas