نومولود کے بال کاٹنا

Egypt's Dar Al-Ifta

نومولود کے بال کاٹنا

Question

 نومولود کا حلق کرنے کے بارے میں شرعی کیا حکم ہے؟

Answer

 الحمد للہ والصلاۃ و السلام علی سيدنا رسول اللہ وعلى آله وصحبه و من والاه۔ وبعد: جمہور فقہاء اسلام کے نزدیک پیدائش کے ساتویں دن مولود کے بال کاٹنا اور ان بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنا مستحب عمل ہےِ، اس میں بچی اور بچے کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جاۓ گا؛ کیونکہ روایت ہے: سیدۂ کائنات فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنھا نے سیدنا حسن، سیدنا حسین، سیدہ زینب اور سیدہ امّ کلثوم رضی اللہ عنھم کے بالوں کے برابر چاندی کا وزن کیا اور اس چاندی کو صدقہ کر دیا۔ اس روایت کو امام مالک رحمہ اللہ نے "الموطأ". میں نقل کیا ہے۔
امام نووی "المجموع شرح المهذب" (8/ 433،432) میں فرماتے ہیں: ساتویں دن مولود کے بال اتارنا مستحب ہے، ہمارے اصحاب نے کہا ہے: اس کے بالوں کے وزن کے برابر سونا صدقہ کیا جاۓ، اور اگر سونے نہیں کر سکتا تو اتنی مقدار چاندی صدقہ کیا جاۓ ۔
والله سبحانه وتعالى أعلم.

Share this:

Related Fatwas